نصیر و ناصر و حافظ — میرے مولا میرا ہو جا۔
چراغِ چشتیاں خواجہ نصیر الدین کا صدقہ
نظامِ دین و دنیا میرا ثابت اور قائم رکھ
ذری ذر بخت شہنشاہ نظام الدین کا صدقہ۔
بوقتِ نزع یا رب میرا ایمان سلامت رکھ
شہِ گنجِ شکر خواجہ فرید الدین کا صدقہ۔
اِلٰہی امن میں رکھ مشکلاتِ دین و دنیا سے
جنابِ قطبِ عالم خواجہ قطب الدین کا صدقہ۔
رہوں محفوظ تیرے حفظ میں — میرا معین ہو جا
شہِ ہندو الولی خواجہ معین الدین کا صدقہ۔
تو ہی یا رب میری مشکل کو حل کر دے، تو حل کر دے
تَصَدُّق غوثِ اعظم شاہ محی الدین کا صدقہ۔
کہ زین العابدین کے واسطے مجھ پر کرم فرما
حسین ابنِ علی — مولا مَتَاعِ دین کا صدقہ۔
اِلٰہی دو جہاں میں رحمتیں اپنی عطا فرما
جنابِ رحمت اللعالمین یاسین کا صدقہ۔
تیرے دربار میں یا رب نیاز و عجز کرتا ہوں
میری سب آبرو رکھنا — کہو آمین کا صدقہ۔
NIAZ AHMAD
