رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ دو کلمہ ایسے ہیں کہ جو اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہیں (یعنی ان کا کہنےیا پڑھنے والا اللہ کو بہت محبوب ہے)، زبان پر بہت ہلکے ہیں (یعنی ان کا پڑھنا آسان ہے)، اعمال کے ترازو میں بہت وزنی ہیں، وہ دو کلمہ یہ ہیں: ’’سبحان اللہ وبحمدہ‘‘ اور ’’ سبحان اللہ العظیم ‘‘۔