بمصطفی برساں خویش را کہ دین ہمہ اوست اگر بہ اُو نہ رسیدی تمام بولہبی است یہ شعر علامہ اقبال کا ہے اور ارمغان حجاز (اردو) کے آخر میں موجود ہے - رساں کے معنی "پہنچانے والا "، خویش (اس کا تلفظ خِیش ہے) کے معنی" اپنا آپ "، رسیدی کے معنی" تُو پہنچا " اور ہمہ اوست کے معنی" وہی سب کچھ ہے " کے ہیں شعر کے معنی ہوں گے تم خود کو مصطفی (صلی اللہ علیہ و سلم) تک پہنچاؤ کیونکہ دین سارا کا سارا وہی ہیں - اگر تم ان تک نہیں پہنچے تو تیرے سارے اعمال ابولہب کا طرزِ عمل قرار پائیں گے
Previous Post Next Post

Gallery

انٹرنیشنل خبریں