مجھ گناہ گار کی دعا کو سن لے
مجھے معاف فرما دے
میرے عزیز و اقارب رشتہ داروں کو معاف فرما دے
میرے دوست احباب کو معاف فرما دے
اور ہمارے گھروں سے اس وبا کو دور فرما دے
ہمارے پیارے ملک پاکستان سے اس وبا کو دور فرما دے
عالم اسلام سے اس وبا کو دور فرما دے
عیسائی دنیا سے اس وبا کو دور فرما دے
یہودی دنیا سے اس وبا کو دور فرما دے
اور جو تمہیں نہیں مانتے ان ملکوں سے اس وبا کو دور فرما دے
ہو سکتا ہے ہم سب راہ راست پہ آ جایئں
اے رب العلمین ہماری دنیا کے پرندے بھوکے پیاسےمر رہے ہیں- ان کو کوئی دانہ ڈالنے والا نہیں
ان کو کوئی پانی ڈالنے والا نہیں
اپنی اس مخلوق کے صدقے ہمیں معاف فرما دے
اے مالک کن فیکون
تیرے اختیار میں سب کچھ ہے
ہم مغلوب ہو گئے ہماری مدد کر
اپنے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کے صدقے ہمیں معاف فرما دے
يا حَیُّ یآ قیّوُم بِرَحْمَتِکَ اسْتَغِيث
يا حَیُّ یآ قیّوُم بِرَحْمَتِکَ اسْتَغِيث
يا حَیُّ یآ قیّوُم بِرَحْمَتِکَ اسْتَغِيث